کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی
جرات ڈیسک
هفته, ۱۸ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایسٹ مقدس حیدر نے بتایا کہ حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ایک دہشت گرد چوتھی منزل پر اور 2 چھت پر ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔ کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی۔ خودکش دھماکا کرنے والا دہشت گرد زالا نور شمالی وزیر ستان سے تعلق رکھتا تھا جب کہ سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں مارا گیا دہشت گرد کفایت اللہ لکی مروت کا رہائشی تھا۔ تیسرے دہشت گرد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل سے ہے، فوری طور پر اس کا نام سامنے نہیں آ سکا ۔