میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ جرأت کی خبر پر بوکھلاہٹ کا شکار

بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ جرأت کی خبر پر بوکھلاہٹ کا شکار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

مکینوں کی بجلی اورپانی کی سپلائی بحال کردی
(رپورٹ : شعیب مختار )بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ روزنامہ جرأت کی خبر پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی غیر قانونی ٹیکسوں کیخلاف احتجاج کرنے والے رہائشیوں کی منقطع بجلی اور پانی کی لائنیں بحال کر دی گئیں، ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض نے گھروں کے باہر کھودی گئی خندق بند کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ متاثرین کو سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست واپس لینے پر دباؤ کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق روزنامہ جرأت کی جانب سے 14 فروری کو بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں پر مظالم کیخلاف ایک خبر شائع کی گئی تھی جس میں انتظامیہ کی غیر ضروری وصولیوں پر احتجاج ریکارڈ کروانے والوں کیخلاف انتقامی کارروائی کا ذکر کیا گیا تھا، انتظامیہ کی جانب سے چند رہائشیوں کے گھروں کے باہر نہ صرف گہری خندق کھودی گئی تھی بلکہ انکی بجلی اور پانی کی لائنیں بھی منقطع کر دی گئی تھیں۔ اس سلسلے میں متاثرین کی جانب سے سیکورٹی کے مسلسل ہراساں کرنے پر بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ملک ریاض کو گزشتہ دنوں باالخصوص پانی اور بجلی کے بلوں پر لیے گئے تمام تر فیصلوں پر نظرثانی کرنے پر زور دیا گیا ہے۔متاثرین کے ایک وفد کی جانب سے 15 فروری کو امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے بھی ملاقات کی گئی ہے جس میں انہیں تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے، گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کی جانب سے دو رہائشیوں کی منقطع بجلی اور پانی کی لائنیں بحال کر دی گئی ہیں، لیکن خندق بھرنے سے متعلق متاثرین پر مسلسل سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی پٹیشن واپس لینے پر زور دیا جا رہا ہے۔ تمام تر معاملے پر متاثرین کا روزنامہ جرأت سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا جمہوری حق ہے ہم نے غیر ضروری ٹیکسوں کیخلاف نہایت پر امن طریقے سے اپنے احتجاج ریکارڈ کروائے تھے جس کی ہمیں یہ سزا دی گئی ہے ہمارے گھروں کے ساتھ ساتھ ہمارے کاروبار کی جگہ پر بھی گہری خندق کھودی گئی ہے جس سے آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں خدارا ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں