ملک لوٹنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فواد چودھری
شیئر کریں
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک لوٹنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ٗا پوزیشن کی اے پی سی کیلیے حکومت نے بریانی کا آرڈر دے دیا ہے ٗ کنٹینر ،کھانا اور جگہ فراہم کرنے کیلیے تیار ہیں ٗاپوزیشن رونا دھونا بند کرے اور پاکستان کے لیے اکٹھے ہوں ٗ2022 میں پاکستان اپنے پہلے خلائی مشن پر جائے گا ٗسعودی عرب کے ساتھ ویزہ فیس 2000سے کم کرکے300ریال کردی گئی۔ جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ٗ وزیر توانا ئی عمر ایوب کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2022 میں پاکستان اپنے پہلے خلائی مشن پر جائیگا اور اس حوالے سے چینی کمپنی اور سپارکو کے درمیان معاہدہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا یہ چاند پر جانے والا پہلا خلائی مشن ہو گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اس کام کو پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ٹیکنالوجی اور اسپیس پروگرام کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔وزیر اطلاعات ونشریات نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ملک لوٹنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ نیب افسران کوسرکاری پاسپورٹ دینے کافیصلہ کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواکی طرح پورے ملک میں ٹیسٹنگ سروس شروع ہوگی۔انہوں نے کہاکہ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کوہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کاچیئرمین مقررکیاہے ۔وزیراطلاعات و نشریات نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ ویزہ فیس 2000سے کم کرکے300ریال کردی گئی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ 3سال میں مؤخرادائیگی کے تحت کل 9ارب ڈالرسعودی عرب دیگا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی اے پی سی کے لیے حکومت نے بریانی کا آرڈر دے دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان کا کردار اس وقت صرف رونے تک کا ہے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کیلیے کنٹینر ،کھانا اور جگہ فراہم کرنے کیلیے تیار ہیں۔ چودھری فواد نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں اپوزیشن کو کھلی آفر دی تھی۔ چودھری فواد نے کہا کہ اپوزیشن رونا دھونا بند کرے اور پاکستان کے لیے اکٹھے ہوں۔ چودھری فواد نے کہا کہ یہ پوچھیں کہ این آر او کون کون نہیں مانگ رہا۔