میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب میں 19سیاست دانوں کی جانوں کو خطرہ

پنجاب میں 19سیاست دانوں کی جانوں کو خطرہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب میں 19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت انتخابات کے دوران سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس کی نشاندہی کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں 19سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سیاستدانوں کا نام نہیں بتا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 92ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی قلت کا سامنا ہے تاہم پنجاب میں انتخابات کے لیے امن و امان اور حالات سازگار ہیں۔ الیکشن ڈیوٹی پر ایک لاکھ بیس ہزار سکیورٹی اہلکار مامور کیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں