وزیر اعظم انسانی حقوق کے تصور کو نہیں سمجھتے، بلاول بھٹوزرداری
شیئر کریں
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صرف اپوزیشن ارکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنا مضحکہ خیز ہے جب کہ عمران خان اپنے دعوے کے برعکس سات غیر ملکی دورے کر چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کے ٹوئٹ کے ردعمل میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نہیں جانتے ہیں کہ انسانی حقوق اور نقل و حمل کی آزادی کیا چیز ہے۔ وزیر اعظم سمیت حکومتی ارکان خود غیر ملکی دوروں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حلف اٹھانے کے بعد پہلے چھ ماہ تک غیر ملکی دورے نہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے برعکس وہ اب تک 7غیر ملکی دورے کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کی صبح ہی ٹوئٹر پر بیان دیا تھا کہ ارکان اسمبلی ای سی ایل میں نام ڈالے جانے پر اتنے خوفزدہ کیوں ہیں اور انہیں بیرون ملک جانے کی بے چینی کیوں ہے۔