میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں اومنی گروپ کی 90 کمپنیوں کے جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف

سندھ میں اومنی گروپ کی 90 کمپنیوں کے جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید دلدل میں پھنس گئے، سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اومنی گروپ کی 90کمپنیوں کے جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے، جے آئی ٹی کو منی ٹرانزیکشن کے ثبوت مل گئے۔ذرائع کے مطابق سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں جے آئی ٹی نے تحقیقات تیز کردی ہیں اور اہم ثبوت ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفتیشی ٹیم کو 14 کمپنیز کا سراغ لگانا تھا ،مگر اومنی گروپ کی 90کمپنیز کے حوالے سے ثبوت ہاتھ آگئے ہیں، جے آئی ٹی کو پتا چلا کہ جعلی اکاؤنٹس میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ایف آئی اے کی جانب سے گھیرا مزید تنگ کیا جانے لگا ہے اور مزید ہوشربا حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں