کوئی طاقت نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی، مریم نواز
ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ اکتوبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
لاہور (این این آئی) سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی ،کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء میں بھی حکومت بنائیں گے ،لڑائی جھگڑوں سے پارٹی کو نقصان ہوگا،آپس کی چپقلش کو ختم کرکے پارٹی کو مضبوط کریں، این اے 120کے عوام نے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی ترجمان جماعت ہے ۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز این اے 120کا ضمنی الیکشن جیتنے کے بعد پہلی بار حلقے کا دورہ کے دوران کیا، مریم نواز مزنگ کے واقع (ن) لیگ کے مرکزی دفتر پہنچیں مزنگ آمد کے موقع پر لیگی کارکنان نے مریم نواز کا والہانہ استقبال کیا، بعد ازاں انہوں نے لاہور کی مختلف یونین کونسل کے چیئرمینوں سے ملاقات کیں اور ان سے علاقے کے مسائل دریافت کیے۔