میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر ملکی کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ، حیدرآباد بورڈ آفس کا اہم افسر بھی تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر

غیر ملکی کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ، حیدرآباد بورڈ آفس کا اہم افسر بھی تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

غیر ملکی کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ، حیدرآباد بورڈ آفیس کا اہم افسر بھی تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آ گیا، کچھ دن قبل سید دانش شاہ نامی شخص کو گرفتار کیا گیا تھا، سید دانش شاہ بورڈ میں کئے سال سے تعینات ایک اہم افسر کا قریبی رشتہ دار ہونے کا انکشاف، کالے دہن کو غیر ملکی کرنسی کے ذریعے چلایا جاتا ہے، ذرائع، تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے بلیک مارکیٹنگ میں حیدرآباد تعلیمی بورڈ کا اہم اور اعلیٰ افسر بھی تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آ گیا ہے، کچھ دن قبل ایف آئی اے حیدرآباد نے غیر ملکی کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ میں کارروائی کرتے ہوئے تین بینک ملازمین سمیت 4 افراد کا گرفتار کیا تھا، گرفتار افراد میں سید دانش شاہ نامی شخص بھی شامل تھا، ذرائع کے مطابق سید دانش شاہ حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں گزشتہ کئے عرصے سے تعینات ایک اہم افسر کا قریبی رشتہ دار جس پر خود پوزیشن بیچنے کی تحقیقات جاری ہیں، ذرائع کے مطابق سید دانش شاہ سمیت مذکورہ افسر سمیت دیگر افراد کا فرنٹ مین ہے جو کہ کالے دہن کو غیر ملکی کرنسی میں تبدیل کرکے بلیک مارکیٹنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ہیں، ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے سید دانش سے وابستہ افراد کے خلاف بھی معلومات اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں