میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاپتا شہری کے والد نے عدالت میں ہاتھ جوڑ لیے

لاپتا شہری کے والد نے عدالت میں ہاتھ جوڑ لیے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ سے حلف نامے کے ساتھ جواب طلب کرلیا۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران لاپتا شہری کے بزرگ والد نے عدالت کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے۔بزرگ شہری نے کہا کہ میرے لاپتا بیٹے کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔خدا اور رسول کا واسطہ ہے بازیاب کرایا جائے۔بزرگ شہری نے بتایا کہ جے آئی ٹی اجلاس میں بھی سب افسران کے پائوں پڑا کہ میرا بیٹا لوٹا دو۔کوئی جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کرو سزا دے دو مگر سامنے تو لا۔عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے تفتیشی افسر کو ذاتی دلچسپی کے ساتھ تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے لاپتا شہری خرم کاظمی کی مکمل ٹریول ہسٹری اور ملک بھر کے حراستی مراکز سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ سے حلف نامے کے ساتھ جواب طلب کرلیا۔عدالت نے لاپتا شہری نیک محمد سمیت دیگر شہریوں کی بازیابی سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواستوں کی مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں