میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران نے کہاتھارلائوں گا،قوم رورہی ہے ،وہ چین کی بانسری بجارہے ہیں،بلاول بھٹو

عمران نے کہاتھارلائوں گا،قوم رورہی ہے ،وہ چین کی بانسری بجارہے ہیں،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے سوال کیاہے کہ پیٹرول 5 روپے مزید مہنگا ہو گیا، خان صاحب! قوم کے اچھے دن کب آئیں گے؟،بلاول ہائوس میڈیاسیل سے جاری بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر عمران خان نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ماراہے۔انہوں نے کہاکہ ڈالر، پیٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوںگے تو ہر شے دسترس سے دور ہوتی چلی جائیگی، عمران خان نے کہا تھا کہ میں رلائوں گا، آج پوری قوم رو رہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عوام رو رہی ہے اور عمران خان چین کی بانسری بجا رہے ہیں، بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے وہ بڑے بڑے دعوے کہاں گئے ؟ سستا پیٹرول دینے کا جھوٹ بول کر اقتدار میں آنیوالے آج تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول بیچ کر اس کا دفاع بھی کر رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جمع اربوں روپے پی ٹی آئی حکومت کرپشن میں اڑا دے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں