مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہو گا، اقوام متحدہ
شیئر کریں
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھارت کے دعوئوں کی نفی کر دی ہے ۔ اقوام متحدہ کی آفیشل ویب سائٹ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے حوالہ سے بیان جاری کر دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر یو این چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہو گا۔ عالمی ادارے نے کہا ہے کہ کشمیر بین الاقوامی امن اور سیکورٹی کا مسئلہ ہے جو اقوام متحدہ کے دائرہ اختیار کے اندر 1965کے بعد پہلی بار زیر بحث آیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر یو این چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادو ں کے مطابق حل ہو گا۔ رپورٹ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے بیان کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے 1972میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے شملہ معاہدے کا بھی حوالہ دیا تھا ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق پر امن طریقہ سے ہو گا۔ اقوام متحدہ کے مبصرین ایک لمبا عرصہ سے متنازع علاقہ میں موجود ہیں جو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ کرتے ہیں۔