میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کورونا سے بڑا وائرس ہے ، سائرہ افضل تارڑ

عمران خان کورونا سے بڑا وائرس ہے ، سائرہ افضل تارڑ

ویب ڈیسک
هفته, ۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن )کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کی آمد پر پورا حافظ آباد بند کر دیا گیا ہے ، ریاست کی طاقت استعمال کرکے پولیس سے دکانیں بند کرائی گئیں، اس سب کے بعد اب ثابت ہوگیا کہ عمران خان کورونا سے بڑا وائرس ہیں۔مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ سلیکٹڈ کے جلسے کے انتظامات چیف ایگزیکٹوافسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کو سونپے گئے ۔سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے جلسے کے لیے عوام نہیں مل رہے تو جلسے کے لیے محکمہ تعلیم کے عملے کو یرغمال بنایا جارہا ہے ، اسکولوں کے سربراہان کو حکم دیا گیا تمام عملہ صبح 8 بج کر 30 منٹ پر حاضر کیا جائے ۔اْنہوں نے کہا کہ حکم ہے اسکول اسٹاف کی متعلقہ کلسٹر سینٹر میں حاضری ہوگی، کوئی شرم، کوئی حیا، ایک حاضری کے بعد اسکول اسٹاف کو میونسپل اسٹیڈیم حافظ آباد پہنچایا جائے گا جہاں پھرحاضری ہوگی۔سائرہ افضل تارڑ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے اسکول بند نہیں ہوئے تاہم سیاسی کورونا کے باعث اسکول بند کئے جارہے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین جلسے کریں تو کورونا خلاف ورزی پر پرچے درج کئے جاتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں