میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی اے، ٹیلی کام صارفین کے خفیہ ڈیٹا کی غیر قانونی فروخت

پی ٹی اے، ٹیلی کام صارفین کے خفیہ ڈیٹا کی غیر قانونی فروخت

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۷ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

این سی سی آئی اے کی کارروائی، 3ملزمان گرفتار، 5 موبائل فون، 8 بائیومیٹرک سمیں برآمد

کال ڈیٹیل ریکارڈز ، صارفین کی تفصیلات، لوکیشن ڈیٹا،آئی ایم ای آئی کے ریکارڈز شامل

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس لاہورنے ٹیلی کام صارفین کے خفیہ ڈیٹا کی غیر قانونی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) لاہور میں شکایت درج کرائی۔

اس خفیہ معلومات میں کال ڈیٹیل ریکارڈز (CDRs)، صارفین کی تفصیلات، لوکیشن ڈیٹا اور آئی ایم ای آئی کے ریکارڈز شامل تھے۔ پی ٹی اے کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر این سی سی آئی اے نے عمل درآمد کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

چھاپے کے دوران 5 موبائل فون، 8 بائیومیٹرک ویریفیکیشن سسٹم (بی وی ایس) ڈیوائسز اور 43 مشتبہ سمیں برآمد کی گئیں۔

قبضے میں لی گئی ڈیوائسز کے تجزیے سے واٹس ایپ پر صارفین کے خفیہ ڈیٹا کی غیر مجاز فروخت سے متعلق گفتگو، متعدد CDR فائلیں، آئی ایم ای آئی اور صارفین کا ڈیٹا، فنگر پرنٹس اور قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کا ریکارڈ، نیز اس غیر قانونی سرگرمی کے عوض مالی لین دین کے شواہد بھی سامنے آئے۔

اس حوالے سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں