میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان نے برطانیا سے شہزاد اکبر، عادل راجا کو مانگ لیا

پاکستان نے برطانیا سے شہزاد اکبر، عادل راجا کو مانگ لیا

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۷ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

برطانیا پاکستان میں مبینہ سرغنہ شاہبیر احمد کی واپسی سے متعلق پسِ پردہ مذاکرات

مختلف قانونی اور سفارتی راستوں پر غور ، سرکاری سطح پر دعوے کی تصدیق نہیں ہوئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

برطانوی اخبار دی ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان روچڈیل گرومنگ گینگ کے مبینہ سرغنہ شاہبیر احمد کی واپسی سے متعلق پسِ پردہ مذاکرات ہوئے،

جن میں پاکستان نے مبینہ طور پر سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر اور سابق فوجی افسر و سوشل میڈیا مبصر عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت روچڈیل گرومنگ گینگ کے مبینہ مرکزی ملزم شاہبیر احمد کو پاکستان واپس بھیجنے کے مختلف قانونی اور سفارتی راستوں پر غور کر رہی ہے۔

اخبار کے مطابق اسی سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان بیک چینل رابطے بھی ہوئے۔

دی ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان مذاکرات کے دوران پاکستان نے برطانیہ میں مقیم شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی واپسی کو بھی زیر بحث لاتے ہوئے ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے اس ممکنہ تبادلے کی تجویز پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔

اخبار کے مطابق پاکستان نے برطانیہ کو اپنا مؤقف سفارتی ذرائع سے آگاہ کیا کہ شاہبیر احمد نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ برطانیہ میں گزارا، وہ پاکستانی شہریت بھی ترک کر چکا ہے، اس لیے اسلام آباد خود کو اس کی واپسی کا ذمہ دار نہیں سمجھتا۔

رپورٹ میں پاکستانی وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے اور کسی بیرونی دباؤ، ویزا پابندیوں یا امداد میں کمی کی دھمکی کے تحت کوئی فیصلہ نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ تمام دعوے برطانوی اخبار دی ٹائمز کی رپورٹ پر مبنی ہیں۔ پاکستان یا برطانیہ کی حکومت کی جانب سے ان دعوؤں کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں