اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اسمبلی میں اکثریت کھو بیٹھے
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۷ جولائی ۲۰۲۵
شیئر کریں
اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو اس وقت سخت دھچکے کا سامنا کرنا پڑا ہے جب ان کی انتہا پسند اتحادی جماعت کے چھ ارکان نے حکومت سے علیحدگی کے لیے استعفے دیے ہیں۔ ان کے مستعفی ہونے سے نیتن یاہو پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔ یاد رہے اسرائیلی پارلیمنٹ کل ایک سو بیس ارکان پر مشتمل ہے اور کئی انتہا پسند یہودی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے بعد نیتن یاہو کو 61 ارکان کی حمایت حاصل رہی۔ لیکن اب ان کے اتحادیوں کے مستعفی ہونے سے ان کی اکثریت اقلیت میں تبدیل ہو گئی ہے۔


