میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حمزہ شہباز،یاپرویزالٰہی ،پنجاب کے آئندہ وزیراعلیٰ کافیصلہ آج ہوگا

حمزہ شہباز،یاپرویزالٰہی ،پنجاب کے آئندہ وزیراعلیٰ کافیصلہ آج ہوگا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو ووٹ دینے پرڈی سیٹ ہونے والے منحرف اراکین کے حلقوں میں (آج) اتوار کو میدان سجے گا ،14اضلاع میں پنجاب اسمبلی کی 20نشستوں پر حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اوراپوزیشن کی جماعت تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ، مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ تحریک لبیک سمیت آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں ، پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، رینجرز کوئیک رسپانس فورس کے طور پر فرائض سر انجام دے گی جبکہ پاک فوج کو حساس قرار دئیے گئے اضلاع میں اسٹینڈ بائی رکھا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کی کرسی پر براجمان رہیں گے یا تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالیں گے اس کا فیصلہ (آج) اتوار کے روز پنجاب کے 20حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب سے ہوگا ۔ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات مہم چلائی گئی ۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی مہم کی قیادت اور 14اضلاع میں ہونے والے 20حلقوں میں انتخابی جلسے کئے گئے جبکہ مرکزی اور صوبائی رہنما بھی ڈور ٹو ڈور مہم اور کارنر میٹنگز اور ورکرز کنونشن سے خطاب کر کے ووٹرز اور سپورٹرز کو قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔ آج ( اتوار) جن 20حلقوں میں ضمنی انتخاب ہونے جارہا ہے ان میںلاہور کے حلقہ پی پی 158سے تحریک انصاف کے میاں اکرم عثمان اور مسلم لیگ (ن) کے رانا احسن شرافت مد مقابل ہوں گے ، یہ واحد نشست سے ہے جس سے مسلم لیگ (ن) سے وابستہ رکھنے والے امیدوار میدان میں ہیں جبکہ باقی 19نشستوں پر تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو ٹکٹیں دی گئی ہیں ۔ اس نشست سے ڈی سیٹ ہونے والے عبد العلیم خان کی جانب سے انتخاب نہ لڑنے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے احسن شرافٹ ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں