میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بھرمیں آج سے آندھی اور طوفانی بارش

سندھ بھرمیں آج سے آندھی اور طوفانی بارش

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں تین روز تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔اس ضمن میں محکمہ موسمیات کے افسر جواد میمن نے بتایا کہ کراچی میں جمعرات کی دوپہر اور شام سے بادلوں کا سسٹم مضبوط ہوجائے گا اور 18 اور 19 جون کو بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کراچی کے تمام علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش متوقع ہے۔ اس دوران بارش سے پہلے آندھی آنے کا امکان بھی ہے۔جواد میمن نے بتایا کہ کراچی کے شمالی علاقوں میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔ ان علاقوں میں ہائی وے سمیت سرجانی ٹائون،گلشن حدید اور نارتھ کراچی شامل ہیں۔پری مون سے متعلق انھوں نے بتایا کہ اس سیزن میں ماضی میں طاقتور سسٹم دیکھے گئے ہیں جس کے باعث غیر معمولی بارشیں ہوئی ہیں۔ اس دفعہ پری مون سون تین مختلف سسٹم کا مجموعہ ہے۔ بحرِ عرب سے سندھ کے علاقوں کی طرف بادلوں کا نظام بڑھ رہا ہے جن میں کراچی بھی شامل ہے۔ بنگال کی طرف بھی بارش برسانے والا طاقتور نظام موجود ہے جو پاکستان کی طرف بڑھے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان کے وسطی اور بالائی علاقوں میں بھی بارشیں برسانے والا نظام موجود ہوگا اور جون کے آخری ہفتے میں بارشوں کا نظام فعال ہوجائے گا۔اندرونِ سندھ سے متعلق انہوں نے بتایاکہ بارشوں کا موجودہ نظام کئی دیہی علاقوں میں بھی بارش برسائے گا اور ژالہ باری کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں