میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لا انسپکٹرز پولیس میں غیرقانونی طور پر مختلف عہدوں پر تعینات

لا انسپکٹرز پولیس میں غیرقانونی طور پر مختلف عہدوں پر تعینات

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی رینج میں انسپکٹرز لا کو غیر قانونی طور پر مختلف عہدوں پر تعینات کیے جانے کا انکشاف،ایڈیشنل آئی جی کراچی کا او آئی ایس کے عہدے پر تعینات انسپکٹر عبد الرزاق کو ہٹانے کا حکم، تفصیل کے مطابق سندھ پولیس میں سال 2021 میں ڈائریکٹ انسپکٹر لا بھرتی کیے گئے تھے جنکا "ڈی کورس” حال ہی میں مکمل ہوا ہے لا انسپکٹرز کی بھرتی معزز عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں قانونی معاملات کو دیکھنا اور بطور پراسیکیوشن کام کرنا تھا لیکن ڈی کورس مکمل ہونے کے بعد لا انسپکٹرز کو کراچی پولیس میں غیرقانونی طور پر مختلف عہدوں پر تعینات کیا جارہا ہے ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی میں انسپکٹر عبدالرزاق کو غیرقانونی طور پر او آئی ایس تعینات کیا گیا تھا جس پر مورخہ 14 مارچ کو ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے "انسپکٹر لا” کی تعیناتی کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے "او آئی ایس” انسپکٹر عبد الرزاق کو عہدے سے ہٹانے کا حکم نامہ جاری کیا ہے حکم نامے میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ "انسپکٹر لا عبدالرزاق سے کیڈر کے مطابق پراسیکیوشن فیلڈ اور قانونی معاملات میں نوکری لی جائے اور انسپکٹر لا عبد الرزاق سے ایڈمنسٹریشن آفس میں بطور "او آئی ایس” ڈیوٹی لینا کھلے عام قانون کی خلاف ورزی ہے ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے انسپکٹر لا عبد الرزاق کو فوری طور پر "او آئی ایس ” ڈسٹرکٹ ایسٹ برانچ سے ہٹانے اور کیڈر کے مطابق ڈیوٹی لینے کے احکامات جاری کیے ذرائع نے "جرات” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کے احکامات کے باوجود بھی انسپکٹر لا عبدالرزاق تاحال "او آئی ایس” کے عہدے پر ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کراچی کے آفس میں کام کررہا ہے اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات کو خاطر خواہ نہ لاتے ہوئے "او آئی ایس” کے عہدے پر تاحال براجمان ہے اس حوالے سے انسپکٹر لا عبدالرزاق سے انکے موبائل نمبر03103358380 پر موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو موصوف نے فون نہیں اٹھایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں