میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آپ کے مسائل کا حل اسلام کی روشنی میں

آپ کے مسائل کا حل اسلام کی روشنی میں

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ فروری ۲۰۱۷

شیئر کریں

مفتی غلام مصطفی رفیق
پانی ودیگرمشروبات بیٹھ کرپینامسنون ہے
سوال:سناہے کہ بیٹھ کرپانی پینے کا حکم دیاگیاہے،کیاتمام مشروبات اس میں شامل ہیں؟بیٹھ کرپینے کا حکم صرف پانی کے ساتھ مخصوص ہے یاتمام پینے کی چیزیں اس میں شامل ہیں؟آج کل لوگ ریڑھیوں کے اردگرد کھڑے ہوکرکھاتے پیتے ہیں ،کیااس طرح پینا درست ہے؟
جواب:عام عادت کے طور پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتِ طیبہ بیٹھ کرپینے کی تھی،روایات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کھڑے ہوکرپینے کی ممانعت منقول ہے،نیزایک روایت میں ہے آپ علیہ الصلوة والسلام نے کھڑے ہوکرپینے والے کو قے کرنے کاحکم دیا۔چنانچہ مسلم شریف کی روایت میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ” نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکرپینے سے منع فرمایاہے“۔اس لئے کھانے اورپینے کی کوئی بھی چیزہوادب کاتقاضہ یہی ہے کہ بیٹھ کر کھایاپیاجائے،پانی اور دیگرمشروبات دونوں کایہی حکم ہے۔کھڑے ہوکرکھاناپینامکروہ اور شرافت و اسلامی تہذیب کے خلاف ہے۔(صحیح مسلم ،کتاب الاشربة ، با ب فی للشرب قائما، ص:173،ط:قدیمی کتب خانہ)
عمر نام تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں
سوال:بچے کانام محمدعمرہے،غصہ کابہت تیزہے ،غصہ میں بہت آگے چلاجاتاہے،عمربہت ہی کم ہے،بعض لوگوں کاکہناہے کہ نام کااثرہوتاہے،عمرنام بھاری ہے ،لہذا اسے تبدیل کردیں،کیاایساکرنادرست ہے؟
جواب:وہم میں نہ پڑیں ،عمرنام درست اورجلیل القدرصحابی کانام ہے،اسے تبدیل کرنے کی ضرروت نہیں۔
فرض کی تیسری یاچوتھی
رکعت میں سورت کا ملانا
سوال:فرض نماز کی تیسری یاچوتھی رکعت میں بھول کرقرا¿ت کردی توکیاحکم ہے؟ نماز ہو جائے گی؟سجدہ سہولازم ہے یانہیں؟
جواب:فرض نمازکی آخری دورکعتوں میں سورت کا نہ ملاناسنت ہے،البتہ اگرکوئی شخص فرض نمازکی تیسری یاچوتھی رکعت میں سورت ملالے تو سجدہ¿ سہوواجب نہیں،نمازہوجائے گی۔ (فتاویٰ شامی ،کتاب الصلوة، 1/511، ط: ایچ ایم سعید)
غیرمسلم کے ساتھ کھانا
سوال:کیاکسی غیرمسلم کے ساتھ بیٹھ کرکھاناکھاسکتے ہیں؟آفس میں غیرمسلم بھی کام کرتے ہیں کبھی کبھار چائے یاکھاناساتھ ہوتاہے کیایہ درست ہے؟
جواب:جب تک ظاہری نجاست نہ ہوغیر مسلم کے ساتھ کھاناپیناجائزہے،مفتی محمود حسن گنگوہی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:”کوئی شخص اپنی ذات اور پیشہ کے اعتبارسے چمارہویاکچھ اور،جب وہ نجاست میں سے ملوث نہیں،بدن اور کپڑے صاف ہیں ہاتھ دھوکرکھاناپکاتاہے یاکھاتاہے اور اس کھانے میں کوئی حرام چیزنہیں ہے،توا س کو نجس نہیں کہاجائے گامجبوراً اگرکوئی موقع ہوجائے تو کھانابھی ساتھ کھاسکتے ہیں ،بس اس کالحاظ رکھناچاہیے کہ کوئی نجس وحرام چیز کھانے پینے کی نوبت نہ آئے۔(فتاویٰ محمودیہ ،باب الاکل والشرب،24/155،ط:جامعہ فاروقیہ کراچی)
رات کے وقت ناخن کاٹنا
سوال:کیاشام کے اوقات میں ناخن کاٹنادرست نہیں؟ہمارے ہاں اس سے منع کیا جاتا ہے، اورناخن کاٹنے کے بعد کہاں ڈالے جائیں؟
جواب:شام کے اوقات یارات میں ناخن کاٹنادرست ہے،شرعی طورکوئی ممانعت نہیں،البتہ ناخن کاٹنے کے بعدکسی جگہ دفن کردیئے جائیں یاایسی جگہ ڈالے جائیں جہاں گندگی اورناپاکی نہ ہوتی ہو۔(حاشیة الطحطاوی علیٰ مراقی الفلاح ،ص:527،ط:رشیدیہ)
اولاد کے لئے وظیفہ
سوال:شادی کو دس سال ہوگئے ہیں، تاحال اولادنہیں ہے،براہ کرم کوئی وظیفہ بتادیں۔
جواب:دعاکرتے رہیں ، مایوسی کی ضرورت نہیں،سورة الانبیاءکی آیت 89”رب لاتذرنی فرداوانت خیرالوارثین“ کاکثرت سے ورد کریں۔
رشوت کا حکم
سوال:ایک محکمے میں کچھ کام ہے ،عرصہ ہوانہیں ہورہا،رشوت دیے بغیر حاصل کرنے کاکوئی راستہ نہیں،اس صورت میں مجھے گناہ تونہیں ہوگا؟
جواب:رشوت لینادینادونوں حرام ہیں، البتہ اگرکوئی شخص اپناجائزحق اس کے بغیروصول نہ کرسکتاہوتواس صورت میں رشوت دینے کی گنجائش ہے،تاہم رشوت لینے والاگناہ گار ہوگا۔ (مرقاة المفاتیح،کتاب الامارة والقضائ، 7/248ط: رشیدیہ)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں