میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اولمپک کوالیفائر ہاکی ایونٹ ، پاکستان کو پہلے میچ میں انگلینڈ سے شکست

اولمپک کوالیفائر ہاکی ایونٹ ، پاکستان کو پہلے میچ میں انگلینڈ سے شکست

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

اولمپک کوالیفائر ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو پہلے میچ میں انگلینڈ نے 1ـ6 گول سے شکست دیدی، پاکستان کی جانب سے واحد گول عبدالحنان شاہد نے سکور کیا۔عمان کے شہر مسقط میں جاری اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں پاکستان کو اپنے پہلے پول میچ میں انگلینڈ سے ایک کے مقابلہ میں چھ گول سے شکست ہوئی۔ پاکستان ہاکی ٹیم دوران میچ ملنے والے چار پینلٹی کارنرز سے بھی کوئی فائدہ نہ اٹھا سکی جبکہ انگلینڈ ہاکی ٹیم نے دوران میچ 12 پینلٹی کارنرز حاصل کئے ۔ انگلینڈ ہاکی ٹیم نے میچ کے ابتداء سے ہی برتری قائم کرلی اور بہتر حکمت عملی سے کھیلتے ہوئے دو پینلٹی کانرز، ایک پینلٹی سٹروک اور تین فیلڈ گول سکور کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول عبدالحنان شاہد نے فیلڈ گول کے ذریعہ سکور کیا۔پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈکوچ اولمپیئن شہناز شیخ، مینجر اولمپیئن دلاور حسین، اسسٹنٹ کوچ و کنسلٹنٹ اولمپیئن شکیل عباسی شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں