میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیض آباد دھرنا کیس ،سچ سب کو پتا ہے بولتا کوئی نہیں‘ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ

فیض آباد دھرنا کیس ،سچ سب کو پتا ہے بولتا کوئی نہیں‘ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے کہ ’سچ سب کو پتا ہے بولتا کوئی نہیں‘ ان کی جانب سے یہ ریمارکس سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت کے دوران دیئے گئے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے وکیل سے یہ سوال بھی پوچھا کہ ’وبارہ موقع ملے تو کیاپھر ملک کی خدمت کریں گے؟۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہیں، اٹارنی جنرل نے انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا اور کمیشن کے ٹی او آرز بھی عدالت میں پڑھے جب کہ آج سماعت میں عدالت کے نوٹس پر شیخ رشید احمد سپریم کورٹ پیش ہوئے، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ یہ نہیں ہوگا کہ ’اوپر سے حکم آیا ہیتو نظرثانی دائر کر دی‘، جس کے جواب میں شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ ’کچھ غلط فہمی پیدا ہوئی تھی اس لیے نظرثانی درخواست دائر کی‘۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں