میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں گیس بحران شدید،گھروں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ طویل

کراچی میں گیس بحران شدید،گھروں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ طویل

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایس ایس جی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے ،کئی علاقوں میں صبح دس بجے سے رات دس بجے تک گیس فراہمی یاپریشرمیں کمی معمول بن چکی ہے ،دوسری جانب گیس میں خودکفیل صوبہ سندھ کے سب سے پرانے کراچی کے سائٹ انڈسٹریل ایریا کے بڑے ایکسپورٹرز نے گیس بحران سے تنگ آکر لکڑیوں سے فیکٹری چلانا شروع کردیں۔گیس بند ہونے کے بعد بڑے ایکسپورٹرز نے سیکڑوں سال پرانا طریقہ اپنا لیا، ہزاروں ٹن لکڑیاں خریدیں اور فیکٹری کا بوائلر چلانا شروع کردیا۔وہ ایکسپورٹرز جنہیں عالمی کاروباری چَین کو پاکستان سے زائد مال اٹھانے پر رضامند کرنا ہوتا ہے، وہ اب لکڑی کی ٹال والوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ڈالر کی قدر اور سیاسی صورتحال نے فیکٹری مالکان کو مشکل میں ڈال رکھا ہے۔مختلف فیکٹری مالکان نے فرنس آئل اور ایل پی جی سمیت مختلف متبادل ذرائع سے فیکٹریاں چلانا شروع کردیں۔ خیال رہے کہ لکڑی جلا کر بڑی فیکٹری چلانے کا یہ تصور کراچی میں نیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں