میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، شہزاد آرائیں کی تعمیراتی لاقانونیت کے تحفظ کی سازش بے نقاب

سندھ بلڈنگ، شہزاد آرائیں کی تعمیراتی لاقانونیت کے تحفظ کی سازش بے نقاب

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ: نجم انوار) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں پٹہ سسٹم کے سرغنہ شہزاد آرائیں کی 90کروڑ روپے کی غیر قانونی تعمیرات کو ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان اور اس کا فرنٹ میں مبشر تحفظ دینے لگے۔ ڈی جی کو حقائق سے لا علم رکھ کر بھاری مالی مفادات حاصل کیے جا رہے ہیں۔ سرکاری خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق شہزاد آرائیں سسٹم کے تحت پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک ٹو پلاٹ نمبر C-550 ،C-551، C-552تین تین سو گز کے ان تین پلاٹوں کو غیر قانونی طور پر ملا کر غیر قانونی گراؤنڈ پلس ٹو فلور کا غیر قانونی کمرشل پروجیکٹ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ میں تین پلاٹوں کا انضمام سراسر غیر قانونی ہے۔نیز کمرشل تعمیرات غیر قانونی ہیں جن کی مالیت 70 کروڑ روپے بتائی گئی ہے ۔ مذکورہ غیر قانونی پروجیکٹ کی وجہ سے سرکاری خزانے کو دُہرا بھاری مالی نقصان ہے، پہلا یہ کہ نہ تو پلاٹوں کے انضمام کی سرکاری فیس دی گئی اور نہ ہی منظوری لی گئی ۔اسی طرح کمرشل تعمیرات کی سرکاری فیس بھی ادا نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ پلاٹ نمبر C-31بلاک ٹو پی ای سی ایچ ایس ڈسٹرکٹ ایسٹ 400 مربع گز کے پلاٹ پر غیر قانونی گراؤنڈ پلس ٹو کمرشل فلور تعمیر کر کے عوام کو دھوکا دے کر مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں، جبکہ سرکاری خزانے کو پہنچایا گیا بھاری مالی نقصان اپنی جگہ ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ یہ وہ غیر قانونی کمرشل پروجیکٹ ہے جن کی تعمیر شہزاد آرائیں نے اپنے ساتھی عبدالسمیع شیخ کے ساتھ مل کر شروع کرائی تھی اور ان پر اب تک کوئی کارروائی اس لئے نہیں ہوئی کیونکہ ریحان الائچی نے ڈی جی اسحاق کھوڑو کو گمراہ کر کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں الجھا دیا ہے اور ڈسٹرکٹ ایسٹ خاص طور پر پی ای سی ایچ ایس اور کراچی ایڈمن سوسائٹی میں ریحان کا فرنٹ مین مبشر (جو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ہی ملازم ہونے اور ڈیمالیشن میں پوسٹنگ نہ ہونے کے باوجود )ریحان کا غیر قانونی اسسٹنٹ بن کر کام کر رہا ہے جہاں اس وقت دھندے بازی عروج پرہے۔ جرأت کو معتبر ذرائع نے تصدیق کی کہ ریحان اپنے سارے سودے اور لین دین اسی کی ذریعے کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو شہزاد آرائیں سسٹم کا خاتمہ کرنے کی بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں لیکن ان ہی کا با اعتماد ریحان الائچی انہیں حقائق سے لا علم رکھ کر اپنا سسٹم چلا رہا ہے اور ڈی جی کو گمراہ کر کے ان کی پالیسی کے خلاف کام کر رہا ہے جس کا کھلا ثبوت مذکورہ غیر قانونی پروجیکٹس ہیں۔مذکورہ خبر کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان خان عرف ریحان الائچی سے ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو فون کیا تواُن کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں