میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریوں کی منظوری دے دی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریوں کی منظوری دے دی

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

پمزہسپتال کی اسٹاف نرس رضیہ نورین کو تمغہ شجاعت دینے کی بھی منظوری

…………………………………

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریوں کی منظوری دے دی۔ اعلامیہ کے مطابق منظور شدہ سمریز میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج (لوک ورثہ) ترمیمی بل 2026، سٹینڈرڈ ٹائم (تشریحِ حوالہ جات) ترمیمی بل 2026، آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی (AFIU) راولپنڈی کی ٹیبل آف آرگنائزیشن اینڈ ایکوپمنٹ میں نظرثانی اور ماحول دوست طریقے سے بحری جہازوں میں موجود مضر مواد کے انتظام سے متعلق بل 2026 کی منظوری شامل ہے۔

صدرِ مملکت نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی اسٹاف نرس رضیہ نورین کو تمغہ شجاعت دینے کی منظوری بھی دی، جنہوں نے پمز میں آتشزدگی کے واقعے کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر واحد زندہ بچنے والے بچے کو بحفاظت باہر نکالا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں