میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنوریہ قبضہ گروپ کی گلشن اقبال کی بلال مسجد پر قبضے کی سازش

بنوریہ قبضہ گروپ کی گلشن اقبال کی بلال مسجد پر قبضے کی سازش

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

مفتی نعیم مرحوم کے دور میں جن مساجد پر قبضوں کی سازشیں جاری تھیں، مفتی نعمان اُن پر تاحال قبضوں کی کارروائی ڈالنے میں مصروف
بلال مسجد پر قبضے کے لیے اہلِ محلہ میں اختلافات پیداکرنے کی متعدد کوششیں، سمجھدار نمازیوں کا سازش کا حصہ بننے سے صاف انکار
کراچی (نمائندہ جرأت) بنوریہ قبضہ گروپ شہر بھر میں مختلف مساجد اور مدارس پر نظریں گاڑ کر بیٹھا ہوا ہے۔ شہر میں ایسی ان گنت مساجد اور مدارس ہیں جہاں بنوریہ قبضہ گروپ اپنی کارروائیوں کے لیے بے تاب رہتا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطا بق مفتی نعیم مرحوم کے دور میں جن مساجد پر قبضوں کی کوششیں جاری تھیں ، اُن تمام مساجد میںان دنوں مفتی نعمان اپنے قبضہ گروپ کے ساتھ مختلف فتنوں کے ذریعے اپنی کارروائی ڈالتے رہتے ہیں۔ مفتی نعمان کی سرپرستی میں بنوریہ کا قبضہ گروپ الہ دین پارک سے متصل بلال مسجد پر بھی نظریں گاڑے بیٹھا ہے ۔ مذکورہ مسجد پر قبضے کے لیے قبضہ گروپ نے اہلِ محلہ میں اختلافات پیداکرنے کی متعدد کوششیں کی گئیںمگر مسجد کے سمجھدار نمازیوں نے ایسی کسی سازش کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ کنٹونمنٹ ایریا میں ہونے کے باعث مذکورہ مسجد کی تعمیر میں انتظامی طور پر متعدد رکاؤٹیں پیدا ہوتی رہی ہیں۔ اس مسجد کو کچی سے پکی بنانے اور مسجد کی چھت ڈالنے کے لیے ان گنت رکاوٹیں پیدا کی جاتی رہی ہیں۔ اس پورے معاملے کی حساسیت سے پوری طرح آگاہ ہونے کے باوجود مفتی نعمان اور اُن کا قبضہ گروپ آج تک باز نہیں آرہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں