میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بد عنوانی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں بڑی رکاوٹ ہے ،قمر زمان چودھری

بد عنوانی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں بڑی رکاوٹ ہے ،قمر زمان چودھری

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب )کے چیئرمین قمر زمان چودھری نے کہا ہے کہ نیب بد عنوانی کے خاتمے کو قومی فرض سمجھتے ہوئے ملک بھر سے اس کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے ، نیب ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیب خیبر پختونخوا کے الوداعی دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا بریگیڈیئر (ر) فاروق اعوان نے کہا کہ آپ کے الوداعی دورے کے موقع پر نیب خیبر پختونخوا میں آپ کا خیر مقدم کرنا میرے لیے خوشی کا مقام ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ کی ولولہ انگیز قیادت میں نیب خیبر پختونخوا کو2014 ء سے 2017ء کے دوران 3775 شکایات موصول ہوئیں جن پر قانون کے مطابق عمل کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں