میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مئیرکراچی الیکشن، پی ٹی آئی کے29 ممبران اغوا ترجمان جماعت اسلامی کا دعویٰ

مئیرکراچی الیکشن، پی ٹی آئی کے29 ممبران اغوا ترجمان جماعت اسلامی کا دعویٰ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے انتخاب کے موقع پر پی ٹی آئی کے 29 ممبران کے اغواکا الزام عائد کردیا۔ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ مئیر کے انتخاب کے موقع پر ہال کے دروازے بند کردیے گئے اور پی ٹی آئی 29 ممبران کو اس عمل سے اپنی ایلیٹ فورس کے ذریعے گھروں سے جبری اغوا کرکے روک دیا گیا۔ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کا بنیادی مقصد صاف و شفاف الیکشن کروانا ہے۔ الیکشن کمیشن انصاف و شفاف انتخابات کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے ترجمان نے کہاکہ ہم نے ہر موقع پر الیکشن کمیشن کو خطوط کے ذریعے سندھ حکومت کے غیر آئینی و غیر جمہوری عمل کے اقدامات سے آگاہ کرتے رہے۔ لیکن الیکشن کمیشن ہمیشہ کی طرح خاموش تماشائی بنا رہا۔ترجمان جماعت اسلامی نے کہاکہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حاضری مکمل کی جاتی اور پھر مئیر کے انتخاب کا عمل شروع کیا جاتا۔ لیکن بر قسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا۔الیکشن کمیشن نے اپنا کردار ادا نہیں کیا اور بے رحمی سے مینڈیٹ کا قتل کیا گیا۔ترجمان جماعت اسلامی نے کہاکہ اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا یہ حقیقی مینڈیٹ کے ساتھ دھوکا اور جبری قبضہ ہے،مینڈیٹ پر قبضہ کے نتائج شہر اور ملک کے حق میں بہتر نہیں ہوں گے۔ترجمان جماعت اسلامی نے کہ الیکشن کمیشن اس فراڈ عمل کو کالعدم قرار دے اور نیا شیڈول جاری کرے۔
ممبران اغوا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں