میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ارطغرل کی ایک اور اداکارہ پاکستان آنے کیلئے بے تاب

ارطغرل کی ایک اور اداکارہ پاکستان آنے کیلئے بے تاب

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تْرک سیریز ‘دیرلیش ارطغرل’ میں گوکچہ خاتون کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ بورجو کیراتلی نے بھی جلد پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی ہے ۔حال ہی میں بورجو کیراتلی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں اْنہوں نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا۔بورجو کیراتلی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ‘میں اپنے تمام پاکستان مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ جنہوں نے مجھے اتنا پیار دیا۔ترک اداکارہ نے لکھا کہ ‘روزانہ آپ کے محبت بھرے پیغامات کو پڑھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ۔اْنہوں نے لکھا کہ ‘پاکستان آنے کے لیے آپ کی دعوت میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے میں ضرور پاکستان آئوں گی اور آپ سب سے ملوں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں