میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ حکمرانوں کے گلے کا طوق بنے گی، اعتزاز احسن

سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ حکمرانوں کے گلے کا طوق بنے گی، اعتزاز احسن

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی طرح سانحہ ماڈل ٹائون پر عدالتی کمشن کی رپورٹ بھی حکمرانوں کے گلے کا طوق بنے گی ،(ن) لیگ کی قیادت جس راہ پر چل رہی ہے اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے ،پیپلز پارٹی موجودہ حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وقت آنے پر فیصلے کئے جائیں گے ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ سیاست اور حکومت میں ’’ تجربہ کاری ‘‘ کا ڈھنڈورا پیٹنے والے آج جن حالات سے دوچار ہیں وہ سب کے سامنے ہے ۔ ملک کے انتظامی امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں لیکن وزراء کہیں اور مصروف ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکمران جماعت کی طرف سے اداروں میں ٹکرائو کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے جو کسی طرح بھی ملک کے لئے سود مند نہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نیب کیسز میں عدالتوں کے سامنے پیش ہوئی اور سر خرو ہوئی جبکہ دوسروں کو عدالتوں کے احترام کا درس دینے والے موجودہ حکمران آج راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ قوم نواز شریف سے سوال کرتی ہے اب اس سے زیادہ ملک کے حالات کیا خراب ہوں گے صرف اپنے ذاتی مفادات کیلئے مایوسی کی فضاء پیدا کی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں