میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کون بنے گاوزیراعظم آزاد کشمیر،پی ٹی آئی امیدوار کا نام تاحال فائنل نہ کرسکی

کون بنے گاوزیراعظم آزاد کشمیر،پی ٹی آئی امیدوار کا نام تاحال فائنل نہ کرسکی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے تحریک انصاف مسلسل کوششوں کے باوجود وزیراعظم کا امیدوار فائنل نہ کر سکی جبکہ اختلافات برقرار ہیں۔تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک کی جانب سے اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔بیرسٹر سلطان گروپ نے چوہدری اخلاق اور چوہدری رشید کا نام وزارت عظمیٰ کے لیے پیش کیا ہے۔ اپوزیشن اور بیرسٹر گروپ کے اتحاد کی صورت میں انھیں 26ووٹ ملنے کا امکان ہے۔تحریک انصاف کے پاس بھی 26اراکین موجود ہیں اور ایک ووٹ توڑنے والا بازی پلٹ سکتا ہے۔ مسلم کانفرنس کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کا ووٹ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔قانون ساز اسمبلی کے 52اراکین میں سے 27ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہو سکتا ہے جبکہ بیرسٹر سلطان گروپ کے 6اراکین جس کی حمایت کریں گے وہی وزیراعظم بننے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔اپوزیشن کے ساتھ رابطوں کے خوف سے حکومتی اراکین اسمبلی کو کڑی نگرانی میں رکھا گیا۔ اپوزیشن سے چوہدری یاسین، لطیف اکبر اور فیصل ممتاز راٹھور وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔قانون ساز اسمبلی کا اجلاس دو روز ملتوی ہونے کی وجہ سے قائد ایوان کا انتخاب نہیں کیا جا سکا۔آئین کے آرٹیکل 17 اور اسمبلی کے قاعدہ 16کے تحت جاری اجلاس میں وزیراعظم کا فوری انتخاب ضروری ہے اور آج دوپہر 2بجے اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں قائد ایوان کا انتخاب متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں