والدین نے وحشیانہ تشدد کرکے اپنا 10 ماہ کا بچہ مار دیا، 57 فریکچر
شیئر کریں
برطانیہ میں کیمرے کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں والدین کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد سے ہلاک ہونے والے بچے کو دکھایا گیا ہے۔ ناقابل یقین طور پر والد اپنے 10 ماہ کے بچے کو مار رہا ہے ۔ موت کے بعد جانچ سے معلوم ہوا کہ بچے کو اس وحشیانہ تشدد کے باعث 57 فریکچر ہوئے اور 71 چوٹیں آئی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اندرونی نگرانی کے کیمرے کی فوٹیج میں 10 ماہ کے بچے کے آخری گھنٹے دکھائے گئے۔ اس کے بعد اس کے والدین اسے سفاکانہ انداز میں قتل کردیا۔بچے کی کرسمس سے ایک دن پہلے کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں یہ بچے کا آخری ٹرپ تھا جو اس نے اپنی ماں کے ساتھ کیا تھا۔ ماں کی کئی دکانوں اور کھوکھوں پر جانے کی ویڈیو بنی ہے۔ والدین نے اپنے بچے کو 24 دسمبر 2020 کو قتل کیا تھا۔پولیس نے ٹیلی ویژن فوٹیج بھی جاری کی جسے مقدمے کی سماعت کے دوران دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرسمس کے موقع پر چیسٹرفیلڈ ٹان سینٹر میں باپ اپنے بچے کو اس کے پرام میں دھکیل رہا تھا۔