گجر نالے سے تجاوزات کے خاتمے کا منصوبہ تیار
ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ جنوری ۲۰۲۱
شیئر کریں
کراچی کے سب سے بڑے برساتی نالے سے تجاوزات کے خاتمے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، جہاں جامعہ این ای ڈی نے اپنی رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق گجر نالے پر انسداد تجاوزات آپریشن سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری بلدیات، چیئرمین واٹر بورڈ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ شریک ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ نالے سے تجاوزات کے خاتمے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، جہاں جامعہ این ای ڈی نے اپنی رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ 13 کلومیٹر طویل نالے کو 210 فٹ چوڑا کیا جائے گا، گجر نالے کی بحالی میں 5 ہزار مکانات زد میں آنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے تقریبا 25 ہزار افراد متاثر ہوں گے۔انسداد تجاوزات پلان کو ایک ہفتے میں حتمی شکل دی جائے گی۔