میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خاتون نے مبینہ طور پر زندہ نومولود اغوا کرکے مردہ بچی دیدی

خاتون نے مبینہ طور پر زندہ نومولود اغوا کرکے مردہ بچی دیدی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی میں خاتون نے مبینہ طور پر زندہ نومولود اغوا کرکے مردہ بچی دیدی، بچی کی لاش ا?ٹھ دن پرانی ہونے کا انکشاف- تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ میں خاتون نے مبینہ طور پر اسپتال سے نومولود چوری کرکے والد کو مردہ بچی دیدی۔ نجی ٹٰی وی کے مطابق لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں خاتون نے مبینہ طور پر نومولود زندہ بچی چوری کرکے والد کو مردہ بچی دے دی۔بچی کے والد واحد بخش کا کہنا ہے کہ کل اہلیہ کو اسپتال لایا تھا جہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی، بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروایا تھا، وارڈ میں موجود خاتون کو بچی کا خیال رکھنے کا کہہ کر گیا تھا۔ واحد بخش کا کہنا تھا کہ چلڈرن اسپتال واپس ا?یا تو بچی اور خاتون وہاں سے غائب تھی۔بچی کے والد کے مطابق پولیس کے پہنچنے پر خاتون نے بچی کی لاش پولیس کے حوالے کردی۔نومولود کے والد کا کہنا ہے کہ مردہ بچی میری نہیں ہے بچی کی لاش ا?ٹھ دن پرانی ہے اور میری بیٹی ایک دن کی تھی۔ ذرائع کے مطابق نومولود کے لاپتا ہونے پر لواحقین نے احتجاج کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ اور بچی کے والدین سے واقعے سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال جون میں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے نجی اسپتال سے خاتون نومولود بچے کو اغوا کرکے فرار ہوگئی تھی، بعدازاں پولیس نے خاتون گرفتار کرکے نومولود کو والدین کے حوالے کردیا تھا۔ بچے کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماسک پہنی خاتون نے بچے کو ?اغوا کیا اور پھر رکشے میں بیٹھ کر فرار ہو گئی۔ واردات کرنے والی خاتون اکیلی آئی تھی اور اکیلے ہی بچے کو اغوا کر کے فرار ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں