میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہیرو بلڈرز نے الاٹیز کو اربوں روپے کا چونا لگادیا

ہیرو بلڈرز نے الاٹیز کو اربوں روپے کا چونا لگادیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ہیرو بلڈرز اینڈ ڈیولپرز گروپ کا میگا اسکینڈل سامنے آگیا، لوگوں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ، ایس بی ایس اے نے اگست 2017ء میں گرائونڈ پلس 4 منزلہ ہیرو ٹاور شاپنگ مال تعمیر کرنے کیلئے این او سی جاری کی، ہیرو ٹاورز تین سال میں مکمل نہ ہو سکا، جنوری 2020ء میں این او سی کی معیاد بھی ختم ہوگئی، ایس بی سی اے نے پہلے اور گرائونڈ فلور پر فی اسکوائر فٹ 45 ہزار جبکہ دیگر فلورز پر فی اسکوائر فٹ کی قیمت 40 فی اسکوائر فٹ رکھی، ایچ جی گروپ نے اس مقرر کردہ قیمت سے کہیں زیادہ 90ہزار فی اسکوائر فٹ بیچ کر الاٹیز کو اربوں روپے کا چونا لگا دیا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ہیرو بلڈرز اینڈ ڈیولپرز گروپ کا میگا اسکینڈل سامنے آگیا ہے۔ گروپ نے الاٹیز کے اربوں روپے ہڑپ کرلیے ہیں، روزنامہ جرأت کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ہیرو بلڈرز اینڈ ڈیولپرز گروپ نے 2017 ء میں سائٹ ایریا میں بولیورڈ شاپنگ مال کے سامنے ہیرو ٹاؤرز کے نام سے ایک شاپنگ سینٹر کا پروجیکٹ شروع کیا، اگست 2017ء میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گرائونڈ پلس4منزلہ ہیرو ٹاؤرز شاپنگ مال کی این او سی جاری کرتے ہوئے گرائونڈ اور پہلے فلور پر فی اسکوائر فٹ کی قیمت 45 ہزار روپے فی فٹ جبکہ دوسرے سے چوتھے فلور کی فی اسکوائر فٹ قیمت 40ہزار روپے رکھی، ہیرو بلڈرز اینڈ ڈوولپرز گروپ نے سینکڑوں الاٹیز سے فی اسکوائر فٹ کی قیمت 90 ہزار روپے وصول کرکے لوگوں کو اربوں روپے کا چونا لگا دیا، ہیرو ٹاؤر 3 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا ۔ صرف پروجیکٹ کا ڈھانچہ کھڑا ہے جبکہ جنوری 2020ء میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی این او سی کی معیاد بھی ختم ہوچکی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں