میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیکریٹری بلدیات روشن شیخ ودیگر ملزمان کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

سیکریٹری بلدیات روشن شیخ ودیگر ملزمان کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

نیب نے 265 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں گرفتار سیکریٹری بلدیات روشن شیخ، ڈائریکٹر لینڈ وسیم اور ایڈمنسٹریٹر فضل الرحمن لالا کو احتساب عدالت میں پیش کردیا ۔ عدالت نے ملزمان کو 2 ستمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔ منگل کو احتساب عدالت میں 265 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں میں کی جانب سے گرفتار ملزمان سیکریٹری بلدیات روشن شیخ، ڈائریکٹر لینڈ وسیم اور ایڈمنسٹریٹر فضل الرحمن لالا کو پیش کیا گیا ۔نیب کی جانب سے ملزمان کو سخت سیکورٹی میں لایا گیا ، اس موقع پر سیکریٹری روشن شیخ کے ساتھی بھی موجود تھے جنہوں نے صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی کی ، فوٹیج بنانے کے دوران صحافیوں سے موبائل چھین نے کی کوشش کرتے رہے ۔ سماعت شروع ہوئی تو سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر ہوچکا ہے ،کے ایم سی اور بورڈ آف ریونیو کی ملی بھگت سے 265 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور الاٹ کی گئی، ملزمان نے لانڈھی میں اسمال کارٹیج انڈسٹری کو زمین الاٹ کی تھی۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمان کو 2ستمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔ واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں