میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لورالائی ، ایف سی کی گاڑی پر حملہ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

لورالائی ، ایف سی کی گاڑی پر حملہ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

لورالائی کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے ایف سی کی گاڑی پر حملے کے بعد جوابی کارروائی میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 3 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان میں لورالائی کے علاقے شاہرگ میں ایف سی بلوچستان کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، ایف سی کے جوانوں کی فوری کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شریف شہید ہوگئے۔دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران میجر قاسم اور ایف سی کا ایک جوان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔بزدلانہ کارروائیاں فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیںوزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لورالائی میں ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت اور شہید نائیک شریف کے لواحقین کے ساتھ اظہارتعزیت کیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ ایف سی گاڑی پر فائرنگ ایک انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے، دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں