ہم اختلافات بھلا کر آگے بڑھیں گے تو کشمیر آزادہوگا،خورشید شاہ
شیئر کریں
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم اختلافات بھلا کر آگے بڑھیں گے تو کشمیر آزادہوگا،ہمیں ملکرلڑنا پڑے گا،ہمیں کراچی سے کشمیر اور گلگت تک نکلنا پڑے گا،ہمیں د کھاوے کی جنگ نہیں لڑنی ،ہمیں وہ مکادکھا ناہے جو لیاقت علی خان نے دکھایا تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آج کے نوجوانوں کو آزادی کی اہمیت کا اندازہ ہی نہیں ،ہمارے بزرگ بھی آزادی کیلئے لڑے ، ہم آزادی تک کشمیرکے حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے ،ہمیں اپنی سیاست سے ہٹ کر آئینی سیاست کرنی چاہئے ،ان کا کہناتھا کہ ہر چیز کو بھلاکرآگے بڑھنے سے کشمیر آزادہوگا،ہماری طاقت کشمیریوں کا جذبہ بنتی ہے عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمیں احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،خورشید شاہ نے کہا کہ 80 ہزار کے قریب کشمیری شہید ہو چکے ہیں ،مسلمانوں کا قتل عام چاہے کشمیر میں ہو یا فلسطین میں ہمیں قبول نہیں،بھٹو نے اندرا گاندھی کوکہاتھاکہ کشمیرکی آزادی کیلئے لڑتے رہیں گے ،پی پی رہنما نے کہا کہ دنیا کہتی ہے کشمیر پر ثالثی کرینگے مگر بھارت کو تھپکی دیتے ہیں ،اتحاد ختم ہوتا گیا اور ہم ٹوٹتے گئے ،کربلا کے ظالموں کے آگے نہیں جھکے تو تم کیا چیز ہو