میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں 41 فیصد کمی

ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں 41 فیصد کمی

جرات ڈیسک
هفته, ۱۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2023 میں ملک میں بسوں اور ٹرکوں کے 3836 یونٹس پیداوار ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2022 کی اسی مدت میں کے مقابلہ میں 41 فیصد کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022 میں ملک میں بسوں اور ٹرکوں کے 6498 یونٹس کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ جون میں بسوں اور ٹرکوں کے 149 یونٹس پیداوار ریکارڈ کی گئی جو مئی کے 153 یونٹس کے مقابلہ میں 3 فیصد اور گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 75 فیصد کم ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ہینو کے 838 یونٹس ، ماسٹر کے 1234 یونٹس، جے ای سی کے 164 یونٹس اور ایسوزو کے 1600 یونٹس کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں