یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کے بعدچاول، دالیں غائب ہوگئیں
ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کے بعد چاول، دالیں بھی غائب ہوگئیں ، چاول کا اسٹاک ختم ہوچکا جبکہ دال ماش،دال مونگ اورسفید چنا بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب نہیں۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کے بعد چاول، دالوں اور آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پرسبسڈی والے چاول دستیاب نہیں ہیں۔ٹینڈر نہ ہونے کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز پر چاول کا اسٹاک ختم ہوچکا جبکہ دال ماش،دال مونگ اورسفید چنا بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب نہیں۔عام مارکیٹ میں چاول 360 سے 420 روپے کلو تک دستیاب ہیں ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چاول کی قیمت 260 روپے کلو ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورزپر 10 کلو آٹیکیتھیلے کی قیمت 650 روپے ہے جبکہ عام مارکیٹ میں 10 کلو کا آٹے کا تھیلا 1400 روپے کا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی410 روپے کلو اور کوکنگ آئل 495 روپے لیٹر دستیاب ہے۔