میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا ،ایران میں دوبارہ مذاکرات کی تیاری،اگلا دور بھی پاکستان میں ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا ،ایران میں دوبارہ مذاکرات کی تیاری،اگلا دور بھی پاکستان میں ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں
مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رکھیں گے،پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے اہلکارکی رائٹرز سے گفتگو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے لیے پاکستان کو ترجیحی مقام قرار دیتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کے رپورٹر سے گفتگو میں ٹرمپ نے کا کہ آپ وہیں رہیں کیونکہ آئندہ دو دن میں کچھ ہو سکتا ہے اور ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے پاکستان کا انتخاب زیادہ ممکن ہے کیونکہ ‘فیلڈ مارشل بہترین کام کر رہے ہیں’۔ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی کارکردگی کے باعث امریکا مذاکرات کے لیے دوبارہ پاکستان جانے پر غور کر رہا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے ابتدا میں اخبار کے رپورٹر سے گفتگو میں مذاکرات کے لیے امریکی وفد کے پاکستان جانے کی تردید کی تھی تاہم کچھ دیر بعد ہی ٹرمپ نے دوبارہ فون کرکے پاکستان میں مذاکرات کے آئندہ دور کے حوالے سے اشارہ دیا۔دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور جلد اسلام آباد میں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے وفود رواں ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد آ سکتے ہیں۔پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے بھی رائٹرز سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ مذاکرات کا اگلا دور اسی ہفتے یا اگلے ہفتے کے آغاز میں متوقع ہے۔اس سے قبل بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، جہاں دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رکھیں گے۔ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی میں غیر معمولی قیادت اور مدبرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے سنجیدہ مذاکرات نہیں ہو رہے تھے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد میں متوقع مذاکرات خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں، جبکہ عالمی برادری بھی اس عمل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں