میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہیش بھٹ فلم ’’بیگم جان‘‘ کی پاکستان میں نمائش نہ ہونے پر افسردہ

مہیش بھٹ فلم ’’بیگم جان‘‘ کی پاکستان میں نمائش نہ ہونے پر افسردہ

منتظم
هفته, ۱۵ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں


ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے ہدایتکار مہیش بھٹ نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’بیگم جان‘‘ کی پاکستان میں نمائش کی اجازت نہ ملنے پر افسردگی کا اظہار کردیا۔ بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ کی فلم ’’بیگم جان ‘‘میں ودیا بالن نے مرکزی کردار کیا ہے اور فلم آج بھارت سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے لیکن فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں ملی جس نے ہدایتکار کو افسردہ کردیا ہے۔ مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان سنسر بورڈ سے کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے فلم کو ایک بار دیکھنے کی درخواست کی تھی لیکن ڈسٹری بیوٹرز نے فلم کی نمائش پر پابندی سے متعلق آگاہ کیا ہے جس پر کافی افسردہ بھی ہوں۔ واضح رہے کہ مہیش بھٹ کی فلم’’بیگم جان‘‘ میں برصغیرکی تقسیم کی ایک کہانی پر مبنی ہے جس میں ودیا بالن مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں