پیٹرول کی قیمت میں اضافہ،شہری گاڑیاں فروخت کرنے پر مجبور
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو گاڑیاں فروخت کرنے پر مجبور کردیا ہے۔کراچی کے شو رومز مالکان کے مطابق ڈالرکی قلت کی وجہ سے گاڑیوں کی درآمد بند ہے جس کی وجہ کاروبار ختم ہوگیا اور فروخت نہ ہونے کے برابر ہے۔ابترصورتحال کی وجہ سے پریشان کار ڈیلرز نے کہاکہ 20شو رومز بند ہوگئے ہیں شہری بھی گاڑیاں بیچ رہے ہیں جبکہ روزانہ 8سے 10افراد گاڑی بیچنے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے مینوفیکچرنگ پلانٹس بند ہوگئے ہیں اور گاڑیوں کی پیداوار بھی کم ہوگئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2022ء سے جنوری 2023ء تک ایک ہزار سی سی والی گاڑیوں کی مجموعی پیداوار 10ہزار836اور فروخت 10ہزار126رہی ہے۔