شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
شیئر کریں
راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 4 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 14 اور 15 جنوری کی شب سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔