میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب ترامیم؛ اپوزیشن کو منانے کا ٹاسک اسپیکر قومی اسمبلی کوسونپ دیا گیا

نیب ترامیم؛ اپوزیشن کو منانے کا ٹاسک اسپیکر قومی اسمبلی کوسونپ دیا گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

نیب ترامیم پر اپوزیشن سے بات چیت کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ حکومت کا نیب ترامیم کے معاملے پر اپوزیشن سے ایک اور رابطے کا فیصلہ سامنے آیا ہے، اور اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ہے کہ نیب ترامیم پر اپوزیشن سے بات چیت کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر اسد قیصر نیب آرڈیننس کے حوالے سے اپوزیشن سے رابطہ کریں گے، اپوزیشن جو ترمیم لانا چاہتی ہے حکومتی ٹیم اس کے ساتھ بیٹھے گی، اور اپوزیشن کی جن ترامیم پر حکومت کو اتفاق ہو گا اس کو ایکٹ کے لئے بل میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اپوزیشن سے رابطہ آئندہ ہفتے میں کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں