میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن کے دوارکان کی تقرری ، حکومت کو مزید 10روز کی مہلت

الیکشن کمیشن کے دوارکان کی تقرری ، حکومت کو مزید 10روز کی مہلت

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن کے دوارکان کی تقرری کے لئے حکومت کو مزید 10روز کی مہلت دے دی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27جنوری تک ملتوی کر دی ہے ۔ جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ معاملات عدالت میں آنے سے عوام کی بے توقیری ہوتی ہے ۔ پارلیمنٹ کا تقدس اور آئین کی سربلندی ضروری ہے ، پارلیمنٹ سپریم ہے ۔ پارلیمنٹ مضبوط ہو گی تو نظام مضبوط ہو گا۔ سندھ اور بلوچستان کے ارکان الیکشن کمیشن کی تعیناتی کے حوالہ سے درخواستیں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں محسن شاہنواز رانجھا، مرتضیٰ جاوید عباسی اور جہانگیر خان جدون کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔ دوران سماعت قومی اسمبلی کے لیگل ایڈوائزر نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملہ پر پیش رفت ہو رہی ہے اور بہت اہم میٹنگز ہوئی ہیں ، ان ملاقاتوں میں دو ارکان کی تعیناتی پر تو اتفاق ہو چکا ہے تاہم چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر نام واپس لے لئے گئے ہیں اور اس پر مشاورت جاری ہے ۔ قو می اسمبلی کے لیگل ایڈوئزر کا کہنا تھا کہ مزید 10روز کی مہلت دے دی جائے تو یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس پر چیف جسٹس کا کہناتھا کہ یہ تو سب کی ذمہ داری ہے کہ پارلیمان کی توقیر کی جائے ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا جن لوگوں کی درخواست گزار نمائندگی کرتے ہیں ان کو آپ سے بہت توقعات ہوتی ہیں لہذا عدالت یہ سمجھتی ہے کہ جب کوئی معاملہ عدالت میں آتا ہے تو اس سے عوام کی بے توقیری ہوتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندے اس معاملہ کو حل کرلیں تو یہ بہت خوش آئندبات ہے اور اس سے پارلیمنٹ کی بے توقیری بھی نہیں ہو گی۔ دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ صدرارتی آڑدیننسز سے متعلق بھی درخواست زیر سماعت ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت کو چار آرڈیننسز واپس لینے کے لیئے سمری بھجوائی گئی ہے ۔ محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ میں چیزیں اب مشاورت کے ساتھ طے ہورہی ہے ، ہماریہی گزارش ہوتی ہے کہ ایوان کو رولز کے مطابق چلایاجائے ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ پارلیمنٹ کی بے توقیری نہیں ہوئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا تقدس اور آئین کی سربلندی ضروری ہے ، پارلیمنٹ سپریم ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں