میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیرقانونی اثاثے ،فواد حسن فواد پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

غیرقانونی اثاثے ،فواد حسن فواد پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

ویب ڈیسک
پیر, ۹ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

غیرقانونی اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد خلیل ناز نے غیرقانونی اثانہ جات کیس میں فواد حسن فواد کے خلاف کیس کی سماعت کی،اس موقع پر فواد حسن فواد اپنی اہلیہ رباب حسن کے ہمراہ احتساب عدالت پیش ہوئے جبکہ دیگر شریک ملزمان وقار حسن اور بھابھی انجم حسن بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔دوران سماعت فواد حسن فواد سمیت دیگر شریک ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی،نیب نے جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فواد حسن فواد نے ایک ارب نو کروڑ سے زائد مالیت کے غیر قانونی اثاثہ جات بنائے ،اس کے علاوہ ملزم نے راولپنڈی میں پچاس کروڑ روپے مالیت کا پانچ کنال کا کمرشل پلاٹ بنایا جبکہ ملزم کے راولپنڈی کے ایک پندرہ منزلہ پلازے میں تین ارب پچاسی کروڑ روپے کے حصص سامنے آئے ہیں۔جس پر عدالت نے کیس کی کارروائی مکمل ہونے پر مزید سماعت دو اپریل تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں