میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستا ن میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستا ن میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

بلوچستا ن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،ریکٹرسکیل پرشدت5.5ریکارڈ کی گئی ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ ،مستونگ،پشین ،ہرنائی،زیارت ، سنجاوی ،دکی ،قلعہ سیف اللہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلومیٹر مغرب میں تھا جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ، زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں