میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئی آٹو پالیسی کی منظوری آئی ایم ایف کی مشاورت سے مشروط، مزید تاخیر کا خدشہ

نئی آٹو پالیسی کی منظوری آئی ایم ایف کی مشاورت سے مشروط، مزید تاخیر کا خدشہ

جرات ڈیسک
پیر, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

ملک میں نئی آٹو پالیسی کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی مشاورت سے مشروط کردی گئی جس کے باعث آئندہ 5 سال کے لیے تیار کی گئی نئی آٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی کے اجرا میں مزید تاخیر کا امکان بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے نئی آٹو پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا ہے، تاہم اس کی حتمی منظوری ابھی زیر التوا ہے اور آئی ایم ایف سے مشاورت کے بعد ہی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ جائزہ مذاکرات کے بعد نئی آٹو پالیسی کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جائزہ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔

آئی ایم ایف کی جائزہ ٹیم کے ساتھ نئی آٹو پالیسی کے مسودے پر مشاورت کی جائے گی، آئی ایم ایف سے مشاورت کے باعث پالیسی کی منظوری کا عمل مزید موخر ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ نئی آٹو پالیسی میں آئندہ 5 سال کے لیے آٹو سیکٹر کی ترقی اور برآمدات کا لائحہ عمل شامل ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں