میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جناح ہسپتال کراچی میں 27 سالہ خاتون میں ریبیز کی تصدیق، اہل خانہ مریضہ کو گھر لے گئے

جناح ہسپتال کراچی میں 27 سالہ خاتون میں ریبیز کی تصدیق، اہل خانہ مریضہ کو گھر لے گئے

جرات ڈیسک
پیر, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

جناح ہسپتال کراچی میں 27 سالہ خاتون میں ریبیز کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم دو روز زیرِ علاج رہنے کے بعد اہلخانہ مریضہ کو ہسپتال سے گھر لے گئے۔

ہسپتال حکام کے مطابق خاتون کو ہفتے کے روز جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا، جہاں مریضہ میں ریبیز وائرس کی تمام علامات موجود تھیں۔

ہسپتال حکام کے مطابق ریبیز کی تصدیق کے بعد خاتون کو اسپیشل وارڈ میں داخل کیا گیا اور دو روز تک زیرِ علاج رکھا گیا، تاہم بعد ازاں اہلخانہ مریضہ کو اپنی مرضی سے گھر لے گئے۔

متاثرہ خاتون کا تعلق ٹنڈو اللہ یار سے ہے اور اسے تقریباً چھ ماہ قبل دائیں ٹخنے پر آوارہ کتے نے کاٹا تھا۔ کتے کے کاٹنے کے بعد خاتون کو ریبیز سے بچا کی ویکسین بھی لگوائے جانے کا دعویٰ کیا گیا تاہم اہلخانہ کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ رواں سال سندھ میں ریبیز کے 23 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 14 کیسز انڈس اسپتال جبکہ 9 کیسز جناح اسپتال میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق آوارہ کتے کے کاٹنے کی صورت میں فوری طور پر زخم کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھونے کے بعد طبی مرکز سے رجوع کرنا اور بروقت حفاظتی ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں