ارجینٹیا اور انگلینڈ کے خلاف دوسرا سیمی فائنل 16جولائی کو کھیلا جائیگا
جرات ڈیسک
منگل, ۱۴ جولائی ۲۰۲۶
شیئر کریں
ارجینٹیا اور انگلینڈ کے خلاف دوسرا سیمی فائنل 16جولائی کو کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا نے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں سوئٹزر لینڈ کو اضافی وقت میں 1ـ3 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیاجبکہ انگلینڈ نے بھی ناروے کو اضافی وقت میں 1ـ2 سے ہرا کر آخری 4 ٹیموں میں جگہ بنا لی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل 16 جولائی کو امریکی شہر اٹلانٹا میں کھیلا جائے گا، جہاں عالمی فٹبال کی 2 روایتی حریف ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یاد رہے کہ ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کی تاریخ کئی یادگار مقابلوں پر مشتمل ہے جن میں 1986ء کا کوارٹر فائنل سب سے زیادہ مشہور ہے، جب لیجنڈری ڈیاگو میراڈونا نے متنازع ہینڈ آف گاڈ گول اور ٹورنامنٹ کے تاریخ ساز سولو گول کے ذریعے ارجنٹینا کو فتح دلائی تھی۔


